ابنا: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی صدر نے فرانس کے ساتھ ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے 2003 سے 2005 تک ایران کے ایٹمی موضوع کے بارے میں اہم نقش ایفا کیا صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر غیر قانونی اور غیر منطقی روش حاکم کرنے کے بجائے قانونی اور منطقی روش کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
اس ملاقات میں فرانس کے صدرفرانسوا اولاند نے بھی دونوں ممالک کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لئے بہت سے میدانوں میں تعاون کی راہیں ہموار ہیں فرانس کی صدر نے کہا کہ فرانس ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام کوششیں بروی کار لائے گا۔ ایران اور فرانس کے صدور نے شام کے بحران کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور شام میں اندرونی جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔







.......
/169